اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اس بیان کے مطابق، اس امریکی فاؤنڈیشن "جمہوریت کا دفاع" کے جعلی نام سے اور ان کے ڈائریکٹر جنرل "مارک دوبوویتس" جان بوجھ کر ایرانی عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور شدت میں حصہ لے رہا ہے.
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی فاؤنڈیشن اور اس کے ڈائریکٹر کے نام کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا.
ایران مخالف امریکی معاشی دہشتگردی کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی تبدیلی، قومی سیکورٹی، ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی حکمرانی پر نقصانات پہنچنا ہے.
اس بیان کے مطابق، امریکی معاشی دہشتگردی ایرانی قوم کے صحت اور آزادی سمیت قانونی ملکی اور غیرملکی تجارتی سرگرمیوں، ہوائی جہاز اور سمندری سیکورٹی کو خطرے میں ڈال رہی ہے.
ظ129
25 اگست 2019 - 08:24
News ID: 971389
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی فاؤنڈیشن برائے دفاع جمہوریت اور ان کے ڈائریکٹر کے نام کو پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا.